بلوچستان میں 27 ہندو بندھوا مزدورکو آزادکرایا گیا

اسلام آباد:پاکستان کے بلوچستان صوبہ کے کیچ ضلع کے مٹانی باندھ کمان علاقہ سے کل 27بندھوا ہندو مزدوروں کو آزاد کرالیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کیچ کے ڈپٹی کمشنر میر یعقوب ماری نے نہر کے کمان علاقہ میں چھاپہ مار کر ہندو بندھوا مزدوروں کو آزاد کرایا۔
انہیں کھیتوں سے آزاد کرانے کے بعد سندھ کے میتھی علاقہ کے ان کے گاوں میں بھیج دیا۔ مسٹر ماری نے بتایا کہ پاکستان کے حقوق انسانی کمیشن میں کی گئی شکایت کی بنیاد پر چھاپہ مارا گیا۔ بندھوا مزدوروں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
انہیں خاطر خواہ کھانا اور دیگر سہولیات نہیں دی جارہی تھیں۔ مسٹر ماری نے بتایا کہ باندھ علاقہ میں کل 45بندھوا مزدور کام کررہے تھے۔ جن لوگوں نے انہیں بندھوا مزدور بنا کر رکھا تھا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ہندو بندھوا مزدور کھیتوں میں کام کررہے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twenty seven hindus working as bonded labour rescued in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment