پی آئی اے کی اسلام آباد سے لندن جانے والی فلائٹ میں 21کلوگرام ہیروئن پکڑی گئی

اسلام آباد: پیر کے روا اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ہیروئن اسمگل کرنے کی ایک کوشش اس وقت ناکام ہو گئی جب حکام نے اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی ایک پرواز سے21کلو گرام ہیروئن برآمد کی۔
پی آئی اے کی وجیلنس ٹیم کو یہ ہیروئن پی کے 785- کیٹرنگ گیلری میں رکھی ملی۔ہیروئن ظبط کرنے کے بعد طیاسے کو تو پرواز بھرنے کی اجازت دے دی گئی لیکن اس ہیروئن کے اصل مالک کا پھر بھی کچھ اتہ پتہ نہیں مل سکا۔
وزیر اعظم کے شہری ہوابازی کے مشیر سردار مہتاب عباس نے اس واقعہ کی فوری تحقیقات کرنے کا حکم د یتے ہوئے اس کے لیے ایک انکوائری کمیشن تشکیل دے کر اے آئی جی حسین اصغر کو اس کا سربراہ بنا دیا ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twenty one kg heroin found in pia plane at islamabad airport in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply