شرپسندوں نے گلگت بلتستان میں درجن بھر اسکو ل نذر آتش کر دیے

دیامر(گلگت بلتستان): نہ معلوم شر پسندوں نے جمعرات کی شب گلگت بلتستان کے دیامر ضلع میں کم ا زکم12اسکولوں کو نذر آتش کر دیا جس سے مقامی باشندوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔

دیامر کے پولس سپرٹنڈنٹ رائے اجمل نے ڈان نیوز کو بتایا کہ پولس کو ابھی تک12اسکولوں میں آگ لگائے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ ان میں چھ اسکول لڑکیوں کے ہیں۔اور یہاں لڑکیوں کے اتنے ہی اسکول تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ معاملات میں کتابیں بھی اسکولوں سے باہر پھینک کر انہیں بھی آگ میں ڈال دیا گیا۔مقامی پولس افسر محمد بشیر نے بتایا کہ چیلاس کے قریب واقع اسکولوں پر حملے جمعہ کو صبح صادق سے پہلے کیے گئے۔

چونکہ اسکول بند تھے اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایس پی اجمل نے کہ اسکولوں کو جلائے جانے کی وارداتوں کی تحقیقات کے لیے ایک پولس ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔ابھی تک کسی نے ا سواردات کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twelve schools burnt down overnight in gilgit baltistans diamer district in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply