شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی میں12انتہا پسند ہلاک

اسلام آباد: مقامی ابلاغی ذرائع کے مطابق پیر کے روزپاکستان کے شمال مغربی قبائلی خطہ شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کے فضائی حملوں اور زمینی کارروائی میں کم ز کم 12انتہا پسند ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق بری فوج نے پاکستانی فضائیہ کے جنگی طیاروں کی مدد سے پاکستان افغانستان سرحد سے متصل نیم خود مختار قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان کے شاوال میں انتہا پسندوں کے تین ٹھکانوں کو مسمار اور 7انتہا پسندوں کو ہلاک کردیا ۔زمینی کارروائی میں فوج نے پانچ انتہا پسندوں کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ہلاک انتہا پسندوں کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی ہے لیکن شمالی وزیرستان ایجنسی کا خیال ہے کہ یہ علاقہ تحریک طالبان پاکستان کی سرگرمیوں کا مرکز ہے اس لیے یہ پاکستانی طالبان ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ شورش زدہ شمالی وزیرستان سے مقامی و غیر ملکی انتہا پسندوں کے قلع قمع کے لیے ضرب عضب کے عنوان سے15جون2014کو فوجی کارروائی شروع ہوئی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twelve militants killed in army operation in north wziristan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply