ترک صدر طیب اردغان دو روززہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچے

اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اپنی اہلیہ اور ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے۔راولپنڈی میں نور خان فضائی اڈے پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، ان کی اہلیہ کلثوم نواز، مریم نواز، اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ترک صدر اور ان کے قافلہ کا خیر مقدم کیا۔
ریڈیو پاکستان کے ایک نشریہ کے مطابق اردوغان کے ہمراہ ان کی اہلیہ کے علاوہ اعلیٰ شخصیات پر مشتمل جو قافلہ آیا ہے ان میں وزراء،سینیئر حکومتی افسران اور ترک کاروباری برادری کے اراکین شامل ہیں۔
اپنے قیام کے دوران ترک صدر صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔جس میں ہر دو ممالک کے رہنما علاقائی و بین الاقامی تعلقات و معاملات کے علاوہ دو طرفہ معاملات پربھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish president erdogan arrives in islamabad in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply