پاکستان نے فتح اللہ غلین کے نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے اسکولوں کا سراغ لگانے کی ترکی کو یقین دہانی کرائی

اسلام آباد: پاکستان نے ترکی کے وزیر خارجہ مولود تشاویش اوغلو سے وعدہ کیا کہ وہ اس مدرسہ نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کرے گا جو گذشتہ ماہ کی ناکام فوجی بغاوت کے ذمہ دار امریکہ مقیم عالم دین فتح اللہ غلین سے تعلق رکھتا ہے۔
تاہم وزیر اعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے اس بات سے مکمل طور پر متفق نظر نہیں آئے کہ پاک ترک ا انٹرنیشنل اسکولوں کو ، جن میں 10ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں اور فتح اللہ غلین سے کسی قسم کی وابستگی سے انکار کرتے ہیں،بند کر دیا جائے۔ترکی کی یہ درخواست صدر طیب اردوغان کی اس بین الاقوامی مہم کا ایک جزو ہے جو انہون نے فتح اللہ غلین اور ان کی مذہبی تحریک کے خلاف چلا رکھی ہے۔
مولود نے کہا کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیںہے کہ فتح اللہ کی تنظیم کے پاکستان اور کئی دیگر ملکوں میں ادارے ہیں یام کسی نہ کسی شکل میں تنظیم کا وجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس ضمن میں پاکستان ضروری اقدام کرے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish fm presses pakistan on schools said linked to coup suspect in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply