امریکہ اپنی حد میں رہے ،کوئی اس کی دھمکیوں اور دباؤ میں نہیں آنے والا:ترک وزیر خارجہ

انقرہ : ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولونے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکی کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ یروشلم کے حوالے سے اس کی دھمکیوں اور دباو¿ میں اب کوئی ملک نہیں آنے والا۔استنبول میں اپنے فلسطینی ہم منصب ریاض الملکی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیرخارجہ نے ٹرمپ کی امداد بند کرنے کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے متنازعہ فیصلے کوتسلیم کرانے کیلئے کوئی بھی ملک امریکی دھمکیوں اور دباو¿ میں نہیں آئے گا۔ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ طاقتور ہے، اسی لیے وہ ٹھیک ہے لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے دھمکی دی تھی کہ امریکہ اربوں ڈالر کی امداد دیتا ہے، جن ممالک نے یروشلم کو دارالخلافہ تسلیم کرنے کے حق میں ووٹ نہ دیا تو انہیں اس کا خمیازہ بھگتناپڑے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey says u s isolated on jerusalem issuing threats in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply