ٹرمپ کی دھمکی کے بعدترک صدر اردوغان کا پاکستان سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پاکستان کو حالیہ دھمکیوں کی روشنی میں ترک صدر رجب طیب اردوغان نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
بدھ کو رات دیر گئے صدر پاکستان ممنون حسین کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں اردوغان نے پاکستان کےخلاف ٹرمپ کے بیان پر اظہارتشویش کیا ۔ اردوغان نے ممنون حسین کو یقین دہانی کرائی کہ ہر قسم کے حالات میں ترکی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا نظر آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔اپنے ترک ہم منصب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کو مناسب جواب دے گا۔
واضح رہے کہ چین پہلے ہی ٹرمپ کے اس ٹوئیٹ کے بعد کہ وہ پاکستان کو225ملین ڈالر کی امداد روک لے گا، پاکستان سے اظہار وابستگی کر چکا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey expresses solidarity with pakistanerdogan calls mamnoon in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply