ترکی اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کے تصفیہ کے لیے پاکستانی تجویزکی حمایت کرے گا : ترک وزیر خارجہ

اسلام آباد: ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاویش اوغلو نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو یقین دہانی کرائی کہ ان کا ملک مسئلہ کشمیر کا پر امن حل تلاش کرنے کی مساعی میں ہر ممکن تعاون دے گا۔

چاؤش اوغلو نے جو پاکستانی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کے لیے جمعرات کی شب پاکستان پہنچے ہیں، خارجہ دفتر میںوزیر خارجہ قریشی سے ملاقات کی جس کے بعد دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

قریشی نے کہا کہ ترکی نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کے پر امن تصفیہ کے لیے پاکستان کی تجویز کی حمایت کرنے کی رضامندی دے دی ہے۔ انہون نے کہا کہ اقوام متحدہ کانفرنس میں مسئلہ کشمیر پرایک علیحدہ کانفرنس ہوگی ۔

یہ ہر سال ہوتی ہے لیکن اس بار یہ اس لیے کچھ مختلف ے کہ اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں ہند مقبوضہ کشمیر پر روشنی ڈالی گئی ہے۔چاؤش اوغلو نے کہا کہ ترکی کی یہ خواہس ہےکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر تنازعہ پر امن طریقہ سے اقوام متحدہ میں طے پا جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey desires a peaceful solution to kashmir issue turkish fm cavusoglu in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply