سپریم کورٹ نے بلوچستان حکومت کو انسانی اسمگلنگ پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل اور بلوچستان حکومت کو انسانی اسمگلنگ پر ایک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ایک تین ججی بنچ نے براستہ ایران یورپ اسمگل کیے جانے والے 20انسانوںکی ہلاکتوں کے حوالے سے از خود دائر کردہ مقدمہ کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ایف آئی اے کے سربراہ نے عدالت کو اس قسم کے جرائم کی تحقیقات کے لیے وسائل کی کمی سے مطلع کیا ۔
جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ کے پاس وسائل نہیں ہیں تو آپ اسے تسلیم کرتے ہیںکہ آپ کچھ نہیں کر سکتے۔کیا وسائل کی قلت ہونے کے باعث عدالت کوشکایات سننے کے بعد بھی خاموش رہنا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل انسانی اسمگلنگ کے معاملہ میں اپنی ناکامی قبول کریں۔انہوں نے کہا کہ کوئی جرم ہونے سے پہلے ہی اسے روک دینا ہی اصل قابلیت ہے۔چیف جسٹس نثار نے انسے کہا کہ وہ اس امر کی یقین دہانی کرائیں کہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہیںہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر عدلیہ سے کوئی مدد کی ضرورت ہو تو بلا تکلف بتائیں وہ بہم پہنچائی جائے گی۔

Title: turbat killings sc seeks human smuggling reports from fia balochistan government | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply