خرم ایجنسی بارودی سرنگ دھماکے کی ذمہ داری پاکستانی طالبان نے لی

پاراچنار (پاکستان):پاکستانی طالبان نے خرم ایجنسی میں بارودی سرنگ دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آج کہا کہ شمال مغربی پاکستان کے دور افتادہ علاقے میں بارودی سرنگ کا یہ دھماکہ اس نے ہی کیا تھا اور یہ دھماکہ شیعہ اقلیت کے افراد کو نشانہ بنایا کر کیا گیا تھا۔ یہ لوگ ایک منی بس پر سفر کررہے تھے۔طالبان پاکستان کے ایک گروپ جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصورنے کہا کہ سڑک کے کنارے بم نصب کرکے شیعہ اقلیت کے افراد اور مردم شماری کے عملہ کو نشانہ بناکر دھماکہ کیا گیا ہے۔مختلف خبر رساں ادارں نے مرنے والوں کی تعداد آٹھ سے لے کر14تک بتا ئی ہے۔ واضح ر ہے کہ یہ علاقہ ایک عرصے سے مسلکیکشیدگی اور پ±ر تشدد کارروائیوں کی زَد میں ہے۔ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) میں ایک سینئر اہلکار شاہد علی خان نے رائٹر کو بتایا کہ افغانستان کی سرحد سے متصلخرم ایجنسی میں سڑک کے کنارے بم نصب کرکے ریموٹ کنٹرول سے یہ دھماکہ کیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ttp claims responsibility for kurram agency blast in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply