افغانستان میں مدد کے لیے ٹرمپ کی ہندوستان سے اپیل پر پاکستان میں خطرے کی گھنٹیاں

اسلام آباد: صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی ہندوستان سے افغانستان کے معاملہ میں مدد کرنے کی اپیل سے پاکستان میں خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھیں اور حکام نے انتباہ دیا کہ ٹرمپ کے اس اقدام سے پہلے سے ہی پر آشوب تعلقات اور بھی زیادہ خراب ہو جائیں گے۔ ا
فغانستان میں گذشتہ 16سال سے جاری جنگ کے منطقی انجام کے لیے مسٹر ٹرمپ نے ایک نیا منصوبہ تیار کر کے ہندوستان سے، جسے پاکستان اپنا دیرینہ اور تاریخی دشمن کے طور پر دیکھتا ہے، کہا ہے کہ ” وہ ہماری خاص طور پر مزید اقتصادی مدد کرے“ ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کافی عرصہ سے کشیدگی چلی آرہی ہے جس میں ا فغانستان میں پاکستان کے رول پر اختلافات سے مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trumps request for indias help in afghanistan rattles pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply