پاکستان ٹرمپ کا جواب جلد دے گا کہ کتنا سچ ہے کتنا جھوٹ:خواجہ آصف

اسلام آباد:خواجہ آصف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جلد ہی امریکہ کو جواب دے گا کہ کتنا جھوٹ ہے کتنا سچ۔ اورپاکستان دنیا کو امریکی امدد کی پائی پائی کا حساب دینے تیار ہے ۔
امریکی صدر کے پاکستان ٹویٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے واضح طور پر کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جلد جواب دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو بتائیں گے ٹرمپ کے بیان میں کتنی حقیقت ہے کتنا فسانہ۔خواجہ نے یہ بھی کہاکہ پاکستان پہلے ہی امریکہ سے کہہ چکا ہے جہاں تکا اس سے ہو سکتا تھا اس نے کیا اب مزید نہیںکرے گا۔دوسری جانب وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ امریکی صدر کے ٹویٹ پر پاکستان اپنا جواب تیار کررہا ہے ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان کو دی جانیوالی امداد کو بے وقوفی قرار دیا، یہ بھی الزام لگایا کہ پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکا فریب کے سوا کچھ نہیں دیا، اب ایسا نہیں چلے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trumps no more holds no importance khawaja asif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply