پاکستانی فوج راجگل وادی میں دہشت گرد گروپوں کے آخری ٹھکانے تک پہنچ گئی

لانڈی کوٹ: فضائی حملوں اور توپوں سے گولہ باری کی مدد سے انتہاپسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے فوج آخر کار تیرہ میں راجگل وادی کے گھنے جنگلات کے اندر اس علاقے تک پہنچ گئی جسے کالعدم انتہا پسند گروپوں کا آخری ٹھکانہ سمجھا جاتا ہے۔
خطہ کے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ بازار ذکاءخیل علاقہ میں واقع مشتارا کیمپ سے زبردست گولہ باری کی مدد سے پید فوج انتہاپسندوں سے متاثرہ راجگل کے اندر تک گھس گئی۔
واضح رہے کہ تقریباًڈھائی ہزار مقامی رہائشی طالبان اور کالعدم لشکر اسلام کے کارکنوں کے ذریعہ ان کے مکانات پر جبراً قبضہ کرلیے جانے کے بعد وادی سے نقل مکانی کر گئے تھے۔
ان مکانات کو تربیت گاہوں ، اسلحہ ڈپو ، پرائیویٹ جیلوں اور اذیت رسانی سیلوں میں بدل دیا گیا تھا۔ان میں سے ایک مکان کو تو خود کش جیکٹیں تیار کرنے والی فیکٹری بنا دیا گیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Troops enter last bastion of militants in tirah in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply