الیکشن ٹریبونل نے خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے

راولپنڈی: ایپلیٹ الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ان کے آبائی حلقہ مری کے این اے57-سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔ ٹریبونل نے رٹرننگ افسر کے ذریعہ سابق وزیر اعظم کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر دوشنبہ کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ بدھ تک محفوظ کرلیاتھا۔

ٹریبونل کے سربراہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عبد الرحمٰن لودھی نے فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہون نے عرضی گذارکے تمام اعتراضات درست پائے اور انہیں منظور کر لیا۔

عرضی گذار مسعود احمد عباسی نے خاقان عباسی کی امیدواری کو یہ الزام لگا کر چیلنج کیا تھا کہ انہوںنے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی سے کام لیا اور ساتھ ہی سرکاریخزانے میں غبن کیا ہے ۔

انہوں نے الزام لگایا کہ خاقان نے ایک جنگل پہر بھی قبضہ کر رکھا ہے اور ایف سیون ٹو میں واقع پنی رہائش گاہ کی ملکیت بھی بہت کم لکھی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tribunal rejects former pm shahid khaqan abbasis nomination papers from na 57 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply