ممبئی حملوں کے سات ملزموں پر مقدمہ ہند پاک حکومتوں کے تنازعہ کے باعث التوا میں پڑا ہے

اسلام آباد:24ہندوستانی گواہوں سے جرح کے معاملہ پر ہندوستان و پاکستان کی حکومتوں میں تنازعہ کے باعث ممبئی حملوں کے ساتوں ملزمین کے خلاف مقدمہ تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔
اور معرض التوا میں پڑا ہے۔اس سال جنوری میں حکومت نے اپنے ہندوستانی ہم منصب سے رابطہ کر کے کہا تھا کہ وہ ساتوں ملزمین بشمول مبینہ ماسٹر مائنڈ کی شناخت کے لیے وہ اپنے 24گواہوں کو پاکستان بھیجے۔ حکومت نے اسی سال اے ٹی ایس میں استغاثہ کی اس درخواست کے بعد کہ ہندوستانی گواہوں کو طلب کیا جائے ،حکومت ہند سے ان گواہوں کے بھیجنے کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ مبینہ اصل ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی اور عبدالواجد، مظہر اقبال، حماد امین صٓدق، شاہد جمیل ریاض، جمیل احمد اور یونس انجم نام کے دیگر ملزموں پر 2009سے ہی اسلام آباد کی ایک اے ٹی ایس میں مقدمہ چل رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trial of suspects in mumbai attacks case stalled in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply