پرویزمشرف کے خلاف غداری مقدمہ کی کارروائی9ماہ بعد پھر شروع

اسلام آباد: سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمہ کی سماعت 9ماہ بعد پھر شروع ہو گئی۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین ججی بنچ اس مقدمہ کی سماعت کر رہی ہے۔
بنچ کے دیگر دو ججز لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یاور علی اور بلوچستان ہائی کورٹ کی ایک جج جسٹس طاہرہ صفدر ہیں۔یہ بنچ ، جو2013میں تشکیل دی گئی تھی، نومبر2007میں مشرف کے ذریعہ ماؤرائے آئین ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملہ کی سماعت کر رہی ہے۔ مارچ2014میں مشرف کو عدالت نے مجرم قرا ر دے دیا لیکن مشرف نے تمام الزامات کو خارج کر دیا۔
دو سال بعد سپریم کورٹ کے حکم پر ایکزٹ کنٹرول لسٹ سے نام حذف کر دیے جانے کے بعد مارچ 2016میں مشرف بغرض علاج دوبئی چلے گئے۔چند ماہ بعد خصوصی عدالت نے انہیں بھگوڑا قرار دے کر ان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Treason trial against former president gen retd pervez musharraf resumes in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment