ڈان کے اسسٹنٹ ایڈیٹر کا نام ای سی ایل سے خارج، وارنٹ گرفتاری منسوخ

لاہور:دو سابق وزراءاعظم اور ایک صحافی کے خلاف غداری کے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے ڈان کے اسسٹنٹ ایڈیٹر سریل المیداکا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے خارج کرنے اور وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا حکم دیا۔

سابق وزراءاعظم میاں محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی اور سریل المیدا کے خلاف مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس مظہر علی اکبر نقوی، عاطر محمود اور چودھری مسعود پر مشتمل ہائی کورٹ کی تین ججی بنچ نے سابقہ عدالتی کاروائی سے غیر حاضررہنے کے باعث گذشتہ سماعت کے دوران المیدا کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرکے ان کی گرفتاری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر دیے تھے۔

اخبار ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس پہلے ہی اعلان کر چکے تھے المیدا قانون کا احترام کرنے والے شہری ہیں اور وہ8اکتوبر کو ہر حال میں عدالت میں حاضر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ المیدا کو جا ری کیا گیا ایک بھی نوٹس ڈان کے اسلام آباد بیورو کو موصول نہیں ہوا۔

لیکن پچھلے ہفتہ کے وسط میں جو نوٹس موصول ہوا اس کی تعمیل میں المیدا عدالت میں حاضر ہوںگے۔ان تینوں شریف ، عباسی اور المیدا کی حاضری نوٹ کی گئیاور ان تینوں مدعا علیہان کو عدالت میں تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Treason case lhc orders removal of cyril almeidas name from ecl withdraws warrants in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply