پشاور میں خواجہ سرا اور سہیلی نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں ہلاک

پشاور: منگل کی شب شہر میں ایک خواجہ سرا اور اس کے دوست کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
پولس کے مطابق جس وقت یہ دونوں ایک رکشہ میں اقبال پلازہ سے پتنگ چوک جانے کے لیے رنگ روڈ سے گذر رہے تھے تبھی نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔پولس کے مطابق خواجہ سرا کی شناخت دانیال عرف چکتی اور اس کی سہیلی کی اعزاز کے طور پر کی گئی ہے۔
ان دونون کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے خیبر میڈیکل کالج لے آئی گئیں۔ حملہ آوروں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے۔اسی نوعیت کی ایک واردات نومبر2007میں ہو چکی ہے جب پشاور میں ایک شخص نے ایک خواجہ سرا کو ہلاک کر دیا تھا۔
جس کی پولس اس قتل کے پس پشت کارفرما محرک کا بھی پتہ نہیں لگا سکی ہے ۔ اس سے پہلے بھی وررا نام کی ایک خواجہ سرا کی مسخ شدہ لاش شہر میں پائی گئی تھی۔

Title: transgender person friend shot dead in peshawar | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply