پاکستان میں فیض آباد دھرنا ختم، لوگ منتشر ،ٹریفک بحال

اسلام آباد: حکومت اور احتجاجیوں کے درمیان معاہدہ ہوجانے کے بعد فیض آباد کا دھرنا ختم ہوتے ہی ملک گیر پیمانے پر ٹریفک کی صورت حال میں بہتری آگئی ۔
واضح رہے کہ وزیر قانون زاہد حامد کے استعفےٰ کے بعد حکومت اور دھرنا قیادت میں مذاکرات کامیاب رہے اور دونوں کے درمیان 6 نکاتی معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد دھرنا قائدین کی مجلس شوری کا اجلاس ہوا جو ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہا اور تحریک لبیک کے رہنما خادم حسین نے حکومت سے معاہدے پر قائدین کو اعتماد میں لیا۔
تحریک لبیک کے قائدین کے اعلان کے بعد کراچی اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا اور لوگ پرامن طور پر منتشر ہو گئے جس کے بعد کاروباری مراکز اور مارکیٹ کھلنا شروع ہو گئیں جبکہ لاہور میں مختلف مقامات پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کے دھرنے جاری ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Traffic situation improves in pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment