میانوالی میں سڑک حادثہ میں ایک ہی کنبہ کے 9افراد ہلاک

ملتان: دو شنبہ کی صبح ایک سڑک حادثہ میں اس وقت ایک ہی کنبہ کے9افراد ہلاک ہو گئے جب میاں والی میں ہیڈ پکا پر ایک ایمبولنس اور تیز رفتار ٹریلر میں زبردست ٹکر ہو گئی۔

علاقہ سے موصول اطلاع کے مطابق ہلاک شدگان میں تین خواتین اور اتنے ہی بچے شامل ہیں۔ ٹکر ہوتے ہی اس ایمولنس کا ،جس میں یہ کنبہ جا رہا تھا،گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے باعث ایمولنس میں موجود ایک ہی کنبہ کے تمام 9افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ ایمبولنس ایک مریض کو لے کر بھکڑ سے راولپنڈی جارہی تھی۔ریسکیو ٹیمیں فوراً ہی جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔ اور ان کے عملے نے لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیں۔

گذشتہ ماہ بھی 10پاکستانی فوجیوں سمیت27افراد سڑک حاثہ میں اس وقت ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے جب اسکردو سے راولپنڈی جانے والی ایک مسافر بس بابو سر درہ کے ناران کے گتی داس علاقہ میں ایک موڑ کاٹتے ہوئے ایک پہاڑ سے ٹکرا گئی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Traffic accident near mianwali leaves nine dead in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.