پاکستان کے اعلیٰ سطحی فوجی وفد نے افغان حکام سے ملاقات کی

کابل: چیف آف جنرل اسٹاف جنرل بلال اکبر کی قیادت میں پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی فوجی وفد نے افغانستان کے دورے کے دوران گذشتہ ہفتہ مزار شریف میں واقع ایک فوجی اڈے پر حملے میں زخمیوں کو مفت علاج بہم پہنچانے کی پیش کش کی۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ایک بیان کے مطابق فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا کی ہدایت پر وفد نے افغانستان کے نگراں وزیر دفاع طارق شاہ بہرامی اور افغان فوجی سربراہ جنرل محمد شریف یفتالی سے ملاقات کی۔اعلیٰ سطحی وفد نے افغان حکام سے دو طرفہ سرحدی رابطہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور جنرل باجوا کی جانب سے مزار شریف حملہ کے ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور افغان فو ج اور عوام سے اظہار یکجہتی و وابستگی کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Top level pak army delegation meets afghan officials in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply