دنیا اب ایک نیا پاکستان دیکھ رہی ہے: وزیر اعظم نواز شریف

کراچی: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جمعہ کے روز کراچی حیدر آباد ایم 9-موٹر وے کا75کلومیٹر طویل حصہ کا افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے موٹر وے پر ہونے والے کام پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ یہ60فیصد مکمل ہو گیاہے۔انہوں نے کہا کہ موٹر ویز اب خواب نہیں بلکہ حقیقت بن گیا ہے ۔ اور تمام انتخابی وعدے پورے کیے جائیں گے۔
آج پوری دنیا ایک نیا پاکستان دیکھ رہی ہے۔انہون نے مزید کہا کہ ہم نے اقتصادیات کو مستحکم کرنے کی کوشش میں دن رات ایک کر دیے اور آج ملک نے خود اپنے پیروں پر کھڑا ہونا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب انہوںنے ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی تو ملک کی معیشت نہایت بد حال تھی۔قابل اور باصلاحیت نوجوانوں میں بے روزگاری عام تھی۔کوئی انہیں ملازمت نہیں دے رہا تھا۔
ایسے دور میں کچھ ایسی طاقتوں نے انہیں ورغلانا اور گمراہ کرنے کی کوشش کی جن کی سوچ کی بنیادہی تخریب کاری تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2018تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔شمسی توانائی اور ونڈ مل پراجکٹ چلائے جا رہے ہیں۔

Title: today the world is seeing a naya pakistan nawaz | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply