تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کے خلاف غداری و بغاوت کا مقدمہ درج

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شنبہ کو اعلان کیا کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کے خلاف غداری اور بغاوت کے الزامات کے ساتھ لاہور کے سول لائنز تھانے میں کیس درج کر لیا گیا۔

فواد نے گذشتہ ہفتہ تحریک لبیک پاکستان کے لیڈروں او ر کارکنوں کی ملک گیر پیمانے پر پکڑ دھکڑ کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیل بتاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے دیگر اعلیٰ لیڈروں کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گجرات میں پیر افضال قادری کے خلاف دہشت گردی اور بغاوت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ،راولپنڈی میں عنایت الحق شاہ کے خلاف غداری اور دہشت گرد مخالف قوانین کے تحت کیس درج کیا گیا اور حافظ فاروق الحسن کے خلاف بھی اسی قسم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

واضح ہو کہ22نومبر کو ر پولس نے تحریک لبیک پاکستان اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کے لیڈروں اور کارکنوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی وسیع پیمانے پر کارروائی کے دوران ضوی کو لاہور میں پولس نے ”حفاظتی تحویل“ میں لے لیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tlp leader khadim hussain rizvi booked under treason terrorism charges information minister in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.