ہند۔ پاک تعلقات میں بہتری کی کوئی امید نہیں:سرتاج عزیز

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آنے اور افغان مصالحتی عمل میں پیش رفت کی انہیں بہت زیادہ امید نہیں ہے۔یہ وہ دو معاملات ہیں جو مجموعی خارجہ تعلقات پر مضبوط اثر رکھتے ہیں۔
سرتاج نے پیر کے روز میڈیا کے نمائدوں سے خارجہ پالیسی کے حوالے سے اپنی یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ افغان امن عمل کے امکانات مدھم ہیں۔اور ان کا انحصار افغانستان کی زمینی صورت حال پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ امریکی ڈرون حملہ ہی ، جس میں طالبان سربراہ ملا اختر منصور کی موت ہو گئی تھی،امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کا باعث بنا ہے۔
اب ان کے جانشین کو کس منھ سے امن عمل میں شامل ہونے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی کوئی علامات نظر نہیں آرہیں جن سے یہ پتہ چلتا ہو کہ وہ امن عمل کی جانب پیش رفت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے قیاس ظاہر کیا کہ ہو سکتا ہے کہ طالبان کے کچھ گروپ میدان جنگ میں کوئی خاص کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ہوجانے کے پیش نظر امن عمل پر غور کر سکتے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: ties with delhi not improving anytime soon aziz in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply