بلوچستان میں تودے گرنے کے سانحہ میں تین نوجوان بھائی ہلاک

زوب (بلوچستان): اتوار کو بلوچستان کے زوب ضلع میں تودے گرنے کے واقعہ میں تین نوجوان بھائی ہلاک ایک بھائی اور باپ زخمی ہو گئے ۔یہ سانحہ ایک پہاڑی تفریحی مقام سلیا زئی میں جہاں رحمت اللہ صفی کایہ گھرانہ عید کی تعطیلات منانے جمع ہوا تھا۔

رحمت اللہ صفی ،جو ایک فری لانس فوٹو گرافر ہیں اور 25جولائی کو ہونے والے صوبائی اسمبلی انتخابات میں صوبائی سیٹ پر امیدوار ہیں،اپنے چار بچوں کے ساتھ یہاں پکنک منانے آئے تھے کہ یہ حادثہ پیش آگیا۔

موقع پر موجود پکنک منانے والے اور علاقہ کے رہائشی فوراًمدد کو دوڑے لیکن صرف صفی اور ان کے بڑے بیٹے کو ہی ملبہ سے زندہ سلامت نکالا جا سکا۔ ہلاک شدگان کی عمریں 8,10اور13سال ہیں۔اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ زخمی خطرے سے باہر ہیں۔

Title: three young brothers killed in zhob landslide | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply