کراچی میں پولس کے ساتھ تصادم میں3دہشت گرد ہلاک2فرار

کراچی:کراچی میں پولس کے ساتھ مسلح تصادم میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ موصول اطلاع کے مطابق پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک مسلح تصادم میں تین دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولس نے بتایا کہ اسے ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ خدا بخش گوتھ میں کچھ دہشت گرد جمع ہیں اور کوئی منصوبہ بنا رہے ہیں۔ پولس فوراً بتائی ہوئی جگہ پہنچ گئی۔لیکن دہشت گردوں نے پولس اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

پولس پارٹی نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ساتھیوں کو پولس کی گولی کا شکار ہوتے دیکھ کر باقی دو دہشت گرد اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولس کے مطابق دہشت گرد جو سامان چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ان یں خود کش جیکٹیں اور بارود شامل ہے۔ پولس نے بتایا کہ یہ دہشت گرد شہر میں ایک دہشت گردانہ حملہ کرنے کے تانے بانے بن رہے تھے۔ دو مفرور دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three terrorists killed in karachi police encounter in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.