کراچی میں کالعدم تنظیم سے وابستہ تین دہشت کرد پولس کے ساتھ تصادم میں ہلاک

کراچی: پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پیر کو رات دیر گئے بندرگاہی شہر کے اتحاد ٹاؤن علاقہ میں ایک کالعدم تنظیم سے وابستہ تین مشتبہ دہشت گردوںکو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اتحاد ٹاؤن علاقہ کے مضافات میں کچھ انتہاپسندوں کی موجودگی کے حوالے سے ملی خفیہ اطلاع پر انسداد پر تشدد جرائم سیل (اے وی سی سی)کے اہلکاروں اور کراچی پولس پر مشتمل ٹیمیں وہاں چھاپہ مارنے بھیجی گئیں۔چھاپے کی بو سونگھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

فورس نے بھی جوابی کارروائی کی ۔جس مین تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پولس نے ہلاک دہشت گردوں کے پا س سے دھماکہ خیز مواد سے بھری دو خود کش جیکٹیں اور کئی ہتھیار ملنے کا دعویٰ کیا ۔

دریں اثنا پولس نے ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three suspected terrorists killed in karachi encounter in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply