بلوچستان میں ناموس کے نام پر 3 افراد کا قتل

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان کے نصیر آباد اور کچھی اضلاع میں دو مختلف وارداتوں میں دو خواتین اور ایک مرد کو گولی مار کر ہلا ک کر دیا گیا۔ پولس نے ان واداتوں کو غیرت کے نام پر قتل کیس بتایا ہے۔
پہلی واردات نصیر آباد میں ڈیرہ مراد جمالی کے اچھ علاقہ کے قریب ہوئی جس میں مشتبہ عبد الرشید نے اپنی بیوی شہناز بی بی کو گولی مار دی اور فرار ہو گیا۔شہناز بی بی نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ایک دوسری واردات میں جو کچھی ضلع کے مشکاف علاقہ میں ہوئی ایک شخص نے اے کے فورٹی سیون رائفل سے اپنی بیٹی حلیمہ بی بی اور اس کے عاشق محمد نواز کو گولیوں سے بھون ڈالا ۔
ان دونوں کی بھی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مشتبہ کی شناخت شاہجہاں کے طور پر ہوئی ہے۔ پولس نے تینوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کے بعد تجہیز و تکفین کے لیے ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔دونوں معاملات میں ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three shot dead in the name of honour in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply