ڈیرہ اسماعیل خان مین بارودی سرنگ پھٹنے سے3فوجی زخمی

اسلام آباد: ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی کے علاقہ میں ایک بارودی سرنگ دھماکہ میں کم از کم تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ یہاں موصول اطلاع کے مطابق سلامتی دستوں کی گاڑی کولاچی سے لونی علاقہ جا رہی تھی کہ تخریبی عناصر نے ریموٹ کنٹرول سے وہ بارودی سرنگ کو اڑا دیا ۔
زخمیوں کو علاج کے لیے ایک قریبی اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔گذشتہ ماہ ایک28سالہ پاکستانی فوجی میجر اسی علاقہ میں دہشت گردوں کےساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three security personnel injured in roadside blast in di khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply