پاکستان میں بم دھماکہ،3فوجی اہلکار سمیت پانچ زخمی

اسلام آباد: پاکستان کے کوئٹہ شہر میں سپنا روڈ پر کل رات ایک بم دھماکہ میں تین سلامتی جوانوںسمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ سپنا روڈ پر ایک بم نصب کیا گیا تھا اور سلامتی دستوں کی ایک گاڑی کے گزرتے وقت اس میں ریموٹ کے ذریعہ دھماکہ کیا گیا جس سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بم ناکارہ بنانے والے دستہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکہ کے لئے دیسی بم کا استعمال کیا گیا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے عملہ نے مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لیے علاقہ کی گھیرا بندی کر دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three security men among five injured in quetta blast in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply