پنجاب ، خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے نگراں وزراءا علیٰ کا انتخاب نہیں ہوسکا

لاہور: پنجاب ، خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے نگراں وزراءاعلیٰ کے نام پر ابھی تک کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا اور نہ ہی تعطل دور ہونے کے کوئی آثار نظر آرہے ہیں۔ چونکہ خیبر پختون خوا کی پارلیمانی کمیٹی اس معاملہ پر کوئی اتفاق رائے پیدا نہیں کر سکی اس لیے اس معاملہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کے کارگذار وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی ذمہ داری ایک پارلیمانی کمیٹی کو سونپ دی۔کوئٹہ میں بھی کچھ اسی قسم کی صورت حال دیکھنے میں آئی۔

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور صوبائی اسمبلی میںسابق حزب اختلاف قائد کے درمیان نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہ ہو سکا۔پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے نام پر اپنی مہر تصدیق ثبت کردینے کے باوجود اپنے قدم پیچھے کھینچ لینے کی پی ٹی آئی کی حرکت پر چراغپا پی ایم ایل این نے پی ٹی آئی کے محمود رشید اور پی ایم ایل این صڈر میان محمد شہباز شریف کا مذاکرات کی میز پر لانے کی تجویز کومسترد کر دیا۔

سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اپنے ہی فیصلہ کو مسترد کر کے پی ٹی آئی نے غیر سنجیدہ پارٹی ہونے کی امیج بنا لی۔اس لیے پی ایم ایل این نے بالمشافہ ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوںٍ نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی یہ یقین دہانی کرائے کہ وہ پی ایم ایل این کے وزیر اعظم کے طور پر پیش کردہ نام پرمتفق ہو جائے گی تب ہی مسٹر شریف اور مسٹر رشید کے د رمیان مذاکراتممکن ہو سکتے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three provinces in a fix over selection of caretaker chief ministers in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply