گلگت بلتستان میں انتہاپسندوں کے حملہ میں3پولس اہلکار ہلاک دو زخمی

کارگاہ نالہ(گلگت بلتستان): پولس کے مطابق سنیچر کی صبح گلگت بلتستان کے کارگاہ نالہ علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں 3پولس اہلکار ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

گلگت کے پولس سپرنٹنڈنٹ تنویر الحسن نے کہا کہ پانچ یا چھ مسلح انتہا پسندوں نے صبح پانچ بجے گلگت سے 40کلومیٹر دور جوٹ علاقہ میں کارگاہ پولس چوکی پر حملہ کر دیا۔ اس وقتچوکی پر 12پولس اہلکار تعینات تھے۔

ہلاک پولس اہلکاروں کی شناخت نواز ، فضل اور وکیل کے طور پر کی گئی ہے ۔یہ تینوں فرنٹئیر کور کے کانسٹبل تھے۔ زخمیوں کے نام ذیشان اور ضیاءہیں ۔ان دونوں کو ڈسڑٹرکٹ ہئیڈ کوارٹر ہاسپٹل میں داخل کر دیا گیا۔

ایس پی تنویر کے مطابق پولس کی جوابی کارروائی میں حملہ آوروں میں سے ایک ہلاک ہو گیا جبکہ ایک زخمی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three policemen martyred in militant attack on gilgit baltistan checkpost in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply