ترکی میں اغوا کنندگان نے تینوں پاکستانی شہریوں کو رہا کر دیا

اسلام آباد: ترکی میں زرفدیہ کیلئے اغوا شدہ پاکستان کے تین شہریوں کو جمعرات کی صبح اغواکنندگان نے رہا کردیا ۔ اب وہ محفوظ ہیں۔ پاکستان کے اخبار ڈان نے متاثرہ کنبہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ 23 دنوں تک اغواکنندگان کے چنگل میں رہنے کے بعد تینوں کو کل رہا کیا گیا ہے۔
کنبہ کے ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے میں انہوں نے پاکستانی حکام سے مدد مانگی تھی اور بدھ کی شب تقریباً 12 بجے انہیں فون سے اطلاع دی گئی کہ تینوں شہریوں کو بغیر کسی زر فدیہ کے رہا کرا لیا گیا ہے۔
ترکی میں اغوا کئے گئے لوگوں کی شناخت راولپنڈی کے راوج علاقے میں رہنے والے غلام فرید، ذیشان احمد اور مدثر کے طور پر ہوئی ہے۔ ان لوگوں کو مارچ کے پہلے ہفتے میں اغوا کرلیا گیا تھا۔ اغواکاروں نے انہیں رہا کرنے کیلئے 60 ہزار ڈالر زرفدیہ کا مطالبہ کیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three pakistani nationals released by kidnappers in turkey in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply