ساہیوال جیل میں تین دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی

اسلام آباد: فوج کے شعبہ اطلاعات و نشریات سے جاری ایک بیان مین کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں نے جن تین دہشت گردوں کو مجرم قرار دیا تھا انہیں بدھ کو صبح صادق سے قبل پھانسی دے دی گئی۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق یہ دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دہشت گردی کے حوالے سے متعدد بہیمانہ وارداتوں میں ملوث تھے۔
فوجی عدالتوںنے اپنی دوسالہ مدت کے دوران اب تک 161انتہا پسندوں کو سزائے موت سنائی ہے جن میں سے21کو پھانسی دی جا چکی ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے اس کی مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ زن دہشت گردوں میں سے دو سعید زماں خان اور محمد ذیشان کالعدم حرکت الجہاد الاسلامی کے کارکن تھے۔جبکہ تیسرے کا تعلق ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three militants hanged in sahiwal prison says ispr in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply