بلوچستان کے پشین میں زور داردھماکہ،لیویز کے تین اہلکار ہلاک

علامتی/تصویر سوشل میڈیا
کوئٹہ:لیویز ذرائع کے مطابق جمعہ کو بلوچستان کے شہر پشین میں برشور کے اسسٹنٹ کمشنر کی کار کے قریب ایک زور داردھماکہ میں لیویز کے کم از کم 3اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
جس وقت یہ دھماکہ ہوا تواسسٹنٹ کمشنر عامر زماں ککڑ کار کے اندر نہیں تھے۔دھماکہ کی خبر ملتے ہی لیویز کی ایک بھاری جمیعت پشین بائی پاس، جہاں یہ دھماکہ ہوا،روانہ ہو گئی۔پولس اور بم ناکارہ بنانے والا اسکواڈ دھماکہ کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات میں لگ گیا۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ بم ایک موٹر سائیکل میں نصب کر کے موٹر سائیکل کمزنر کی کار کے قریب ہی پارک کر دی گئی تھی۔