لاہور میں مزید تین مزدور بجلی کے تاروں کی زد میں آکر ہلاک

لاہور: یہاں کے سندر علاقہ میں بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آجانے سے کم از کم 3مزدور ہلاک اور دیگر تین زخمی ہو گئے۔بچاؤ ٹیم کے کارکنوں کے مطابق یہ مزدور ملتان روڈ پر ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہے تھے کہ سر کے اوپر سے گذرنے والے بجلی کے تاروں کی زد میں آگئے۔
ہلاک شدگان کی شناخت محبوب ، قیصر اور شکیل اور زخمی مزدوروں کی شناخت شان ، طارق اور عبد الرزاق کے طور پر کی گئی ہے۔ انہیں جناح اسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھی لاہور میں ہی چھ مزدور اس وقت بجلی کے تاروں کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے تھے جب ان کی کرین انہیں کچھ سامان اٹھا کر ان تک پہنچا رہی تھی کہ سر کے اوپر گذر رہے تاروں کی زد میں آگئی ۔یہ سانحہ شاداب کالونی میں پیش آیاتھا۔

Title: three labourers electrocuted in lahore | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply