کوئٹہ کے ایک بازار میں دھماکہ،3ہلاک، دو درجن سے زائد زخمی

کوئٹہ:پولس کے مطابق یہاں جمعہ کی سہ پہر میں آلمو چوک پر ایک زبردست دھماکہ ہوا جس میں کم از کم3افراد ہلاک اور 28دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں عورتیں و بچے بھی شامل ہیں۔ہلاک شدگان اور مجروحین کو، جو کہ راہگیر یا علاقہ کے دکاندار ہیں،کوئٹہ کے سول اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں سے تین شدید زخمی ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولس چودھری منظور نے کہا کہ اس دھماکہ میں 5کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔یہ دھماکہ بھیڑ بھاڑ والے بازار آلمو چوک میں ایک دکان کے باہر اس وقت ہوا جن نماز جمعہ کے بعد لوگ رمضان اور قبل ازعید کی خریداری میں مصروف تھے۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ بم ایک موٹر سائیکل میںرکھا گیاتھا۔دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ قریب کی دکانوں اور مکانات کے در و دیوار لرز اٹھے اور کھرکیوں کے شیشے چٹخ گئے۔ڈی آئی جی نے کہا کہ ہلاک و زخمی ہونے والے سب غیر فوجی ہیں۔ اور دہشت گروں کا یہ دھماکہ کرنے کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed in quetta market explosion in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply