عید الاضحےٰ کے موقع پر مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ دھماکہ،3ہلاک

اسلام آباد: جمعہ کے روز ایسے موقع پر جب مہمند ایجنسی کے بیشتر علاقوں میں عید الاضحےٰ منائی جارہی ہے بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 3ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔سرکاری اہلکاروں کے مطابق یہ بارودی سرنگ دھماکہ عنبر تحصیل کے شاطی مینا علاقہ کے قریب ہوا۔ہلاک شدگان میں ایک باپ بیٹا شامل ہیں۔زخمیوں کو جن میں ایک قبائلی رہنما ملک علی رحمان بھی شامل ہیں ایک مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔مہمند ایجنسی پاکستان کے ان سات نیم خود مختار علاقوں میں سے ایک ہے جو افغان سرحد سے متصل اور خانہ پرداخت دہشت گردوں اور غیر ملکی انتہاپسندوں کی آماجگاہ ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed in mohmand landmine blast in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply