ہندستانی ہائی کمیشن کے تین اہلکار اسلام آباد سے براستہ دوبئی نئی دہلی واپس

اسلام آباد:حکومت پاکستان نے ہندوستانی ہائی کمیشن کے جن آٹھ افسران کی شناخت ظاہر کی تھی ان میں سے تین آج وطن روانہ ہو گئے۔ اخبار ڈان کے مطابق یہ اہلکار یہاں سے طیارے سے دبئی ہوتے ہوئے وطن واپس آئیں گے۔
پاکستان نے ان افسران پر جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا جس کی حکومت ہند نے پوری طرح تردید کی ہے۔ ہندستانی وزارت خارجہ نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندستانی سفارت کاروں کے خلاف الزامات جھوٹے ہیں اور ان کی کوئی غلطی نہ ہونے کے باوجود انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔
ان افسران کی شناخت ظاہر ہونے کے بعد ان کی حفاظت کو دیکھتے ہوئے حکومت ہند نے انہیں خود ہی واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سے پہلے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک افسر کو حال ہی میں ہندستان کے دفاع سے متعلق دستاویزات لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا اور پولیس نے جاسوسی کے گروہ کا پردہ فاش کیا تھا۔ اس افسر کو ہندستان کی حکومت نے فوری طور پر ملک چھوڑ کر چلے جانے کو کہا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three indian undercover agents leave pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply