نائین زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے پر ایم کیو ایم رہنما عامر خان سمیت تین کو مجرم قرار دیا گیا

کراچی : یہاں کی ایک عدالت نے عزیز آباد علاقہ میں واقع متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے ہیڈ کوارٹرنائن زیرومیں دہشت گردوں کو پناہ دینے پر متحدہ قومی تحریک پاکستان کے رہنما عامر خان سمیت تین ملزموں کو مجرم قرار دے دیا۔

سماعت کے دوران ملزمین عامر خان ،منہاج قاضی اور رئیس ماما نے تمام الزامات کی تردید کی۔اس ضمن میں گواہوں اور تحقیقاتی افسران کو بھی نوٹس جاری کی گئے ہیں۔اس سے قبل ایم کیو ایم پی لیڈر عامر خان نے پارٹی ہیڈ کوارٹرز میں دہشت گردوں کو محفوظ پناہ دینے کی بات قبولی تھی۔

سندھ پولس نے جو چالان داخل کیا ہے اس میں اس نے بتایا ہے کہ اس نےنائین زیرو سے26جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کو گرفتار کیا ہے۔رینجرز نے 11امارچ2015کو ایم کیو ایم ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ مارا تھا اور تقریباًنہایت مطلوب 26جرائم پیشوں کو گرفتار کیا تھا۔

ان میں نعمت رندھاوا نام کا وہ غنڈہ بھی شامل تھا جو ولی بابر قتل کیس میں ملوث ہے۔اس کے بعد انسداد دہشت گردی قانون مجریہ 1997کی دفعہ11اے (دہشت گردانہ سرگرمیوں پر اکسانا)21جے (دہشت گردانہ سرگرمیوں کے تحت کوئی جرم کرنے والے کو پناہ دینا) اور 7(دہشت گردانہ کارروائی پر سزا دینا)کے تحت ایک معاملہ درج کیا گیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three including amir khan indicted for sheltering terrorists at nine zero in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply