پاکستان کے گوجرات شہر میں دو بہنوں سمیت تین طالبات پر ایسڈ حملہ

گوجرات: پاکستان کے شہر گوجرات(گجرات نہیں) کے ڈانگ میں تین موٹر سائکل سواروں نے دو بہنوں اور ان کی ایک سہیلی پر تیزاب پھینک دیا۔موصول اطلاعات کے مطابق یہ تینوں لڑکیاں ،جو گجرات یونیورسٹی کی طالبات تھیں یونیورسٹی جانے کے لیے ایک بس اسٹاپ پر بس کا انتظار کر رہی تھیں کہ تین لڑکے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر آئے اور ان کے قریب پینچ کر ان کے اوپر تیزاب پھینک دیا۔
ان لڑکیوںکوجھلسی حالت میںعزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ان کا علا ج چل رہا ہے۔رپورٹوں کے مطابق راہگیروں نے ایک مشتبہ کو پکڑ لیا اور اسے پولس کے حوالے کر دیا۔وہ حوالات میں ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے۔
پولس نے بتایا کہ بقی دو حملہ آوروں کی تلاش سرگرمی سے جاری ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نے واردات کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے اور ڈسٹرکٹ پولس سربراہ سے کہا کہ ملزموں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور متاثرہ طالبات کے علاج میں قطعاً کوتاہی نہ برتی جائے۔وہ جلد رپورٹ پیش کریں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three female students attacked with acid in gujrat in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply