پشاور میں بندوق برداروں کے حملہ میں فرنٹئیر کور کے تین اہلکار ہلاک

پشاور:بدھ کی صبح پشاور کے پتنگ چوک پر بندوق بردار تین نامععلوم بائیک سواروں نے فرنٹئیر کور(ایف سی) کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس میں 3اہلکار ہلاک ہو گئے۔
سینیئر پولس سپرنٹنڈنٹ آپریشنز عباس مجید مروات نے کہا کہ ایف سی کی گاڑی رنگ روڈ سے پتنگ چوک آرہی تھی کہ حملہ آور وہاں نمودار ہوئے اور گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں دو سپاہیون کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ تیسرا سپاہی لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل میں دم توڑ گیا۔
کیپٹل سٹی پولس افسر مبارک زیب خان کے مطابق پہلاک شدگان کی شناخت ڈسٹرکٹ افسر ایف سی امیر بادشاہ اور گل رحمٰن اور گل رسول( دونوں کانسٹبل )کے طور پر ہوئی ہے۔
جس وقت ایف سی عملہ کو لے نجانے والی ڈبل کیبن پک اپ گاڑی پر فائرنگ کی گئی تو گاڑی میں سوار عملہ حسب معمول ہیڈ کوارٹر جا رہا تھا۔تحریک طالبان نے میڈیا اداروں کوکیے گئے ای میل میں اس واردت کی ذمہ داری لی ہے۔
پولس نے علاقہ کا محاصرہ کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ اس واردات میں 9ایم ایم پسٹل کا استعمال کیا گیاہے اور جائے واردات سے12کارتوس کے خول ملے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: three fc men shot dead in peshawar in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply