سندھ میں حضرت سچل سرمست کے 196ویں عرس کاتزک و احتشام کے ساتھ باقاعدہ آغاز

کراچی:صوبہ سندھ میں ،جسے سرزمین صوفیان کرام کہا جاتا ہے صوفی حضرت سچل سرمست کی تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چادر چڑھا کر عرس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق حضرت سچل سرمست کا یہ196واں عرس منایا جا رہا ہے۔ اور سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا کے ساتھ ملکرمزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔حضرت سچل سرمست کے عرس میں شرکت کے لیے پورے ملک سے ہزاروں عقیدت مند حاضری کے لیے آ رہے ہیں ۔ عرس کے دوران مشائخ کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھر سے صوفیا کرام کے عقیدت مند شرکت کریں گے۔
جبکہ عرس کے موقع پر حکومت کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری مزار کے اندر اور باہر تعینات ہے۔ سندھ وہ دھرتی ہے جہاں متعدد بزرگ شخصیات مدفون ہیں۔ حضرت سچل سرمست بھی ان بزرگ ہستیوں میں سے ایک ہیں۔ نہ جانے سندھ کی دھرتی میں ایسی کیا کشش ہے کہ جو بھی بزرگ صوفی یہاں آیا وہ یہی کا ہو کر رہ گیا۔ حضرت سچل سرمست بھی ایسے بزرگ صوفی ہیں جو سندھ کی دھرتی پر تشریف لائے اور یہی پر اپنی آخری سانسیں بھی تمام کیں۔ اور آج تک اپنے وجود پر نور سے اپوری دھرتی کو فیض یاب کر رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three day urs of sachal sarmast begins in sindh in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply