پشتونوں کے بنیادی حقوق کے مطالبہ میں لاہور میں زبردست ریلی

اسلام آباد: پشتون شہریوں اور دیگر کے بنیادی حقوق کے مطالبہ میں ملک کے مشرقی شہر لاہور میں ہزاروں افراد نے ایک ریلی نکالی ۔پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے لیڈر منظور پشتین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طالبان کے خلاف جنگ لڑنے ولی پاکستانی فوج کے ہاتھوں ان کے لیڈروں اور پارٹی کارکنوں کی گمشدگی، ماو¿رائے عدالت ہلاکتوں اور حقوق کی مبینہ طور پر پامالی کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں مذکور ہے کہ اگر کوئی جرم کرتا ہے اسے گرفتار کر لو اور24گھنٹے کے اندر اسے عدالت میں پیش کرو۔لیکن ہزاروں پشتونوں کو ماو¿رائے عدالت ہلاک کرد یا گیا۔منظور پشتین نے ، جوقبائلی ڈسٹرکٹ جنوبی وزیرستان کے رہائشیہیں،سلامتی دستوں کے ظلم و زیادتیوں کے لیے فوج اور حکومت کو جوابدہ ٹہرانے کے لیے حالیہ ہفتوں میں ملک گیر پیمانے پر تحریک چلا رکھی ہے۔ اتوار کو جو ریلی ہوئی تھی وہ حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کی خلاف ورزی میں نکالی گئی تھی۔ایک حکومتی بیان کے مطابق صوبائی حکومت نے پی ٹی ایم کے منتظمین کی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی تھی۔پولس نے ہفتہ کی شام میں پی ٹی ایم کے کم زکم 5لیڈروں بشمول فوج پر کڑی تنقید کرنے والے علی وزیر کو تھوڑی دیر کے لیے حراست میں لے لیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thousands rally in pakistans lahore for pashtun rights in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply