بابا گورو نانک دیو کے یوم پیدائش پر پاکستان نے 3800سکھ زائرین کو ویزا جاری کیے

نئی دہلی: پاکستان نے گرپورب کے موقع پر 3800سے زائد سکھ زائرین کو ویزے جاری کیے ۔پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق ہزاروں سکھ بابا گورو نانک کا549واںیو م پیدائش تقریبات منانے پاکستان کے شہر ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔

گر پورب تقریبات21نومبر سے30نومبر تک منائی جائیں گی۔ اس سال گرپورب حسن اتفاق سے ان ایام میں منایا جا رہا ہے جب پیغمبر اسلام حضور محمد ﷺ کی ولادت با سعادت کی تقریبات بھی منائی جارہی ہیں۔

خارجہ دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے سکھ زائرین کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کیااور کہا کہ صرف ہندوستان سے ہی تقریباً3500زائرین ہندوستان پہنچ چکے ہیں۔

ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سکھ زائرین بابا گورو نانک کا یون پیدائش منانے حسن آباد کے گوردوارہ پنجہ صاحب آتے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے پنجاب میں ہونے والے ایک عرس میں شرکت کے لیے170پاکستانی زائرین کو ویزے دیے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thousands of sikh pilgrims arrive in pakistan to celebrate guru nanaks birth anniversary fo in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment