بلوچستان کے مدرسوں میں اب بھی ہزاروں افغان طالبان زیر تعلم ہیں:وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

واشنگٹن : بلوچستان کے وزیر داخلہ و قبائلی امورسرفراز بگٹی نے واوئس آف امریکہ ریڈیو کو بتایا کہ آج بھی ہزاروں افغان طالبان صوبہ بھر کے مدرسوں میں تعلیم پا رہے ہیں۔بگٹی نے وائس آف امریکہ کی دیوا افغان سروس کو بتایا کہ بلوچستان میں متعدد مدرسے ایسے ہیں جہاں افغان طالبان پڑھ رہے ہیں اور کئی مدرسوں کو خود افغان طالبان گروپ چلا رہا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے پاکستان میں 30ہزار سے زائد مدرسے ہیں ان میں سے زیادہ تر تسلیم شدہ اور قانونی ہیں اور سختی کے ساتھ صرف مذہبی تعلیم دیتے ہیں۔ لیکن ان میں سے کئی ہزار مدرسے حکومت کے ریکارڈ میں نہیں ہیں اور وہ غیر قانونی طریقہ سے چلائے جا رہے ہیں۔
اور یہ مدرسے انتہا پسندوں اور طالبان کے لیے تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ بھرتی مراکز بھی بنے ہوئے ہیں۔مذہبی امور کے وزیر مملکت امین الحسنات شاہ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ان میں سے زیادہ تر کو غیر ملکی خاص طور پر سعودی عرب سے چندہ ملتا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thousands of afghan taliban studying in balochistan provincial minister in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply