جنید جمشید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

کراچی: دین و دنیا کےامتزاج سے تعبیرکیے جانے والے اور پاپ سنگر سے نعت خواں میں تبدیل ہوجانے والے جنید جمشید کی، جو پی آئی اے کے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جیسے ہی جنید جمشید کی تجہیز و تکفین کے پروگرام کا اعلان کیا گیا ہزاروں کی تعداد میں لوگ جوق در جوق کراچی کے اے کے ڈی گراؤنڈ کی جانب چل پڑے۔
جمشید کی نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے پڑھائی۔سلامتی کے پیش نظر ڈی ایچ اے کے فیز VIIIکے مضافاتی علاقوں پر بھاری فورس تعینات کر دی گئی۔مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق بحریہ اور فضائیہ کے سینیئر افسران نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد کراچی کے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع جامعہ دارالعلوم میںجنید کی تدفین عمل میں آئی۔جنید کی اہلیہ نیہا کی ، جن کی جنید کے ساتھ ہی طیارہ حادثہ میں موت ہو گئی تھی، میت کونماز جنازہ کے لیے لاہور لے جایا گیا۔ ان کی تدفین لاہر کے کیولری گراونڈ قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thousands gather for junaid jamsheds funeral prayers in karachi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply