پی آئی اے کے تمام سابق منیجنگ ڈائرکٹروں کے نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں درج کر دیے جائیں: سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم جاری کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایر لائنز(پی آئی اے) کے گذشتہ دس سال کی مدت کے تمام سابق منیجنگ ڈائریکٹروں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیے جائیں ۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے یہ حکم قومی اثاثہ جات کو کوڑیوں کے مول فروخت کرنے کے خلاف از خود نوٹس کے ایک معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے جاری کیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ جن لوگوں نے قومی اثاثہ برباد کیا ہے وہ دشمن اور غدار ہیں۔
پی آئی اے کے وکیل نے سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کو مطلع کیا کہ پی آئی اے کا ایک سابق منیجنگ ڈائریکٹر جو جرمن شہری ہے،فرار ہے۔وکیل نے انکشاف کیا کہ قومی ایر الائنز کو گذشتہ17سال کے دوران 260.39بلین روپے کا خسارہ ہوا ہے۔
ایرلائنز میں حکومت پاکستان کے96فیصد شئیر ہیں۔اپریل 2016سے پی آئی اے ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے ۔اسے ایک اکرپوریٹ ماڈل کی شکل میں چلایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کا بورڈ آف گورنرز11افراد پر مشرتمل ہے جس میں سے زیادہ تر کا تقرر حکومت کرتی ہے۔

Title: those who ruined pia are enemies and traitors says cjp on national carriers dismal state in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News
Tags: , , , ,

Leave a Reply