ڈیم کی تعمیر کے لیے چندہ جمع کرنے کو بھیک مانگنا کہنے والے شرم سے ڈوب مریں: چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد: پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جو لوگ یہ باتیں پھیلا رہے ہیں کہ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے عطیات کے لیے اپیل” بھیک مانگنا“ ہے انہیں شرم سے ڈوب مرجانا چاہیے۔

چیف جسٹس نے کچھ معاملات کی سماعت کے دوران صڈیم فنڈ پر اپنے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان لوگوں پر شدید اظہار برہمی کیا جو ڈیم کی تعمیر کے لئے عطیات اور چندہ مانگنے کو بھیک مانگنے کے مترادف قرا دے رہے ہیں۔

انہوںنے نہایت حقارت سے کہا کہ پست ذہنیت کے حامل لوگ ہی ایسی گھناو¿نی سوچ رکھتے ہیں۔جسٹس نثار نے مزید کہا کہ مخالفین کو سوائے نکتہ چینی کے کچھ نہیں آتا اسی لیے وہ دیم کی تعمیر پر انگشت نمائی کر رہے ہیں ۔

اگر انہیں یہ بھیک مانگنے جیسا لگتا ہے تو اپنی جیب خاص سے ڈیم تعمیر کرا دیں۔انہون نے مزید کہا کہ ”ہم نے حب الوطنی کے نام پر چندہ مانگا تھا اور بھیک کے لیے نہیں بلکہ اپنی مدد آپ کی بنیاد پر یہ قدم اٹھایاگیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Those saying we are begging for dam fund should be ashamed cjp in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply